اڈپی 6/اکتوبر(ایس او نیوز)دلتوں اور اقلیتوں پر ہورہے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پوری ریاست کے مختلف مقامات لوگوں کے جتھے "اڈپی چلو" مہم کے تحت نکل گئے ہیں۔ بنگلورو فریڈم پارک سے 4/اکتوبر کو اس کا آغاز ہوا ہے۔اور9/اکتوبر کو اڈپی گاندھی میدان میں زبردست اجلاس اور ریالی منعقد ہونے والی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اس ریالی میں گجرات کے دلت لیڈرجیگدیش مہیوانی بھی شریک ہونگے۔اس کے علاوہ پروگریسیو مومنٹ کے پی ایس دوار کا ناتھ، دنیش امین مٹّا، وکاس موریہ، بھاسکر پرساد ہولی کنٹی مورتی، اننت نائک، جی راج شیکھر وغیرہ بھی شریک ہونے والے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ9/اکتوبر کو صبح 11بجے پنچم سالی مٹھ کے سوامی جی اجیرکاڈی کے پاس ہوتاتما چوک پر جلوس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔